لاہور: دوہرے قتل کے 2ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار

سیشن کورٹ کے بخشی خانے میں بند دونوںملزمان پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے فرار ہوئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی سیشن کورٹ سے دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرارہوگئے۔ذرائع کے مطابق پولیس دوہرے قتل کے ملزمان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی پر لیکر آئی تھی، ملزمان کو بخشی خانے میں بند کیا گیا تھا۔جہاں سے دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے فرار ہوئے۔ذرائع نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے سیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کردیے اورملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن سیشن کورٹ میں شروع کردیا۔