دوہرے قتل کا اشتہاری ملزم 105 کلو چرس ، اسلحہ سمیت گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے تھانہ منڈی عثمانوالہ پولیس نے دوہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو 105 کلو گرام چرس اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔کچھ عرصہ قبل نواحی گا ئوں دا ئوکے کیڈاکٹر اصغر اور اس کے بھتیجے کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا تھا، اس واردات کا مرکزی ملزم احسان عرف احسانی پولیس کو مطلوب اور روپوشی کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث ہو گیا تھا۔ ایس ایچ او منڈی عثمان والا ملک عبد الجبار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر خطرناک اشتہاری ملزم احسان عرف احسانی کو بھاری مقدار میں منشیات کی منتقلی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے قبضے سے 105 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس بر آمد کرلی۔