شہریوں کی ہتھکڑیوں میں بے دخلی ، برازیل کا ٹرمپ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرنے کافیصلہ

 برازیلیہ (آئی این پی )برازیل نے امریکا سے بے دخل کیے گئے درجنوں شہریوں کو ہتھکڑیوں میں جہاز میں سوار کرنے اور بدسلوکی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے وضاحت طلب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے  کے مطابق برازیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پرواز میں مسافروں کے ساتھ بدترین سلوک کرنے پر واشنگٹن سے وضاحت طلب کی جائے گی