بلال غوری کو ہتھکڑیوں میں عدالت پیش کردیا گیا، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

 لیپ ٹاپ اور موبائل کی برآمدگی ، 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی تھی
اسلا م آباد(آئی این پی )پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار سینئر صحافی بلال غوری کو ہتھکڑیوں میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے احاطہ میں صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی، عدالت پیشی کے موقع پر صحافی بلال غوری کو جب انتہائی سخت سیکیورٹی میں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت کے سامنے لایا گیا تو وہاں موجود صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے شدید برہمی اور غصے کا اظہار کیا، اس دوران صحافیوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق  سماعت کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے والی تفتیشی ایجنسی این سی سی آئی اے نے صحافی بلال غوری کے تفتیشی عمل کو مکمل کرنے، لیپ ٹاپ اور موبائل ڈیوائسز کی برآمدگی اور تفتیش کے دائرہ کار کو آگے بڑھانے کے لیے عدالت سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی