2ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار

 پولیس دوہرے قتل کے ملزموں کو سیشن کورٹ میں پیشی پر لیکر آئی تھی ، بخشی خانہ سے فرار ہو گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ میں پیشی کے لئے آئے دوہرے قتل کے2 ملزم پولیس حراست سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس دوہرے قتل کے ملزموں کو سیشن کورٹ میں پیشی پر لیکر آئی تھی اور انہیں بخشی خانے میں بند کیا گیا جہاں سے دونوں ملزم پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے فرارہوگئے۔پولیس نے ملزموں کو پکڑنے کیلئے سیشن کورٹ کے تمام دروازے بھی بند کئے رکھے۔