غیر ملکی سے موبائل فون چھیننے والا ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی دارالحکومت میں ٹریل 5 پر غیر ملکی جوڑے سے موبائل فون چھیننے والا ملزم تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔فرار ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر لگنے سے اے ایس آئی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے فرار ملزم کی تلاش جا ری ہے ،ملزم کا عدالت پیشی کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، کچہری سے نکلتے ہی ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگیا۔