سندھ حکومت بھتہ خوروں کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرے گی، مراد علی شاہ

سندھ حکومت بھتہ خوروں کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرے گی، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھتہ خوری کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

مراد علی شاہ کے مطابق بھتہ خوری کے خلاف کل اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاق سے بھی رابطہ کیا گیا تاکہ بیرون ملک موجود بھتہ خور مافیا کے خلاف کارروائی ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی بھتہ خوری کے خلاف کامیاب مہم چلائی گئی تھی اور اب بھی بھتہ خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کے ذریعے کامیابی حاصل کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ بھتہ خوری اور جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے صوبائی حکومت اور وفاقی ادارے بھرپور تعاون کریں گے تاکہ کراچی میں قانون کی بالادستی قائم رہے اور شہری محفوظ ہوں۔