پاکستان نے سڈنی بونڈائی بیچ دہشت گردی کی مذمت کر دی، وزیراعظم

پاکستان نے سڈنی بونڈائی بیچ دہشت گردی کی مذمت کر دی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اس کی ہر شکل اور صورت میں مذمت کی جانی چاہیے۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔یہ بیان انہوں نے آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات کے دوران دیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے زراعت، لائیو اسٹاک، کان کنی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری و دوطرفہ تجارت کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے ہائی کمشنر ٹم کین کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔