آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈائی بیچ پر پیش آنے والے خوفناک فائرنگ حملے کی امریکی قیادت نے سخت مذمت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سڈنی میں یہود دشمن حملہ انسانی اقدار کے خلاف سنگین جرم ہے۔ انہوں نے واقعے کے دوران جان کی پرواہ کیے بغیر حملہ آور کو روکنے والے شخص کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شخص نہایت قابل احترام ہے اور اس کی جرات مندانہ کارروائی نے کئی قیمتی جانیں بچائیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسے حملے پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی سڈنی واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہود دشمنی کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں، اور امریکا کی دعائیں اس المناک حملے کے متاثرین، یہودی کمیونٹی اور آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ ہیں۔اس سے قبل، آسٹریلیا میں یہ واقعہ سڈنی کے علاقے بونڈائی بیچ پر پیش آیا، جس میں متعدد افراد زخمی اور ہلاک ہوئے۔ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ روبیو کے بیانات نے عالمی سطح پر اس حملے کے خلاف ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔