سڈنی بونڈی بیچ فائرنگ: زخمی حملہ آور پر 50 دہشت گردی کے الزامات عائد

سڈنی بونڈی بیچ فائرنگ: زخمی حملہ آور پر 50 دہشت گردی کے الزامات عائد

: آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر ہوئے وحشیانہ فائرنگ حملے کے زخمی حملہ آور پر آسٹریلین پولیس نے دہشت گردی سمیت 50 الزامات عائد کر دیے ہیں۔

تین روز قبل بونڈی ساحل پر دو مسلح افراد نے عوام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی، جو بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا۔ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا گیا تھا۔ اس کے بیٹے نوید اکرم، جو آسٹریلین شہریت کا حامل ہے، بھی واقعے میں ملوث تھا اور زخمی حالت میں پولیس کے قبضے میں ہے۔

پولیس نے زخمی حملہ آور نوید اکرم کے خلاف دہشت گردی، قتل اور عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کے متعدد الزامات دائر کیے ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور ممکنہ ساتھیوں کی شناخت کی جا سکے۔سڈنی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک منظم اور ہدف شدہ حملہ تھا، اور متاثرہ افراد کی حفاظت اور متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ حکومت نے شہر کے دیگر عوامی مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور شہریوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔