الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

عابد شیر علی 8 دسمبر کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے، جبکہ ابتدائی طور پر تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے: عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبار۔ احسن افضل اور عبدالجبار نے بعد میں کاغذات واپس لے لیے، جس کے بعد عابد شیر علی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔یہ نشست ن لیگ کے عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔