الیکشن کمیشن کا مشعال یوسفزئی کو سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کا مشعال یوسفزئی کو سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مشعال یوسفزئی کو خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وہ سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر مدت 11 مارچ 2027 تک ہوگی۔ آئندہ سینیٹ اجلاس میں وہ حلف اٹھائیں گی، جبکہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔