مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے

پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے۔

کرنل (ر) شیر افگن خان سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے عملی سیاست کا آغاز کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر بھی انتخاب لڑا تھا۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے بھیڑوچ میں ادا کر دی گئی۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔