عابد شیر علی بغیر مقابلہ سینیٹر منتخب، مسلم لیگ ن کی کامیابی

عابد شیر علی بغیر مقابلہ سینیٹر منتخب، مسلم لیگ ن کی کامیابی

پنجاب کی جنرل نشست پر ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔

اس ضمنی الیکشن میں تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے جن میں عابد شیر علی، احسن افضل خان، اور عبدالجبار شامل تھے۔ تاہم، احسن افضل خان اور عبدالجبار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔یہ نشست سابق سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی، اور تحریک انصاف کی جانب سے کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کروائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کو عوامی خدمت کی بدولت ہر محاذ پر کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں اور انہوں نے ماضی میں عوامی خدمت کے ذریعے اپنا لوہا منوایا ہے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ عابد شیر علی بطور سینیٹر، قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں، ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں گے۔