عدالت نے صوبائی وزیر اطلاعات کی جعلی ویڈیو کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

عدالت نے صوبائی وزیر اطلاعات کی جعلی ویڈیو کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں عدالت نے نامزد ملزمان فلک جاوید، عتیق ریاض اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم ووٹو کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ملزمان پر صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جسے نیشنل کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی آئی اے) نے مکمل تحقیقات کے بعد ضلع کچہری میں چالان جمع کروا دیا تھا۔مقدمے کی آئندہ سماعت میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے اور عدالت کی کارروائی جاری رہے گی۔اس کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی کے لیے ملزمان کو قانونی نوٹسز جاری کر دیے ہیں تاکہ آئندہ سماعت پر تمام قانونی پہلو مکمل طور پر زیر غور لائے جائیں۔