کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مرکزی ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مرکزی ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 15 نے مصطفی عامر قتل کے مقدمے کی سماعت کی، جس میں مرکزی ملزم ارمغان اور شیراز عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت نے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ملزمان کے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 مارچ کو طلب کر لیا۔استغاثہ کے مطابق، مصطفی عامر کو گزشتہ سال قتل کیا گیا اور لاش کو بلوچستان میں جلا دیا گیا تھا۔ کیس کی مزید سماعت میں گواہوں کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں کارروائی جاری رہے گی۔