چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد

چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد

لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس کے سلسلے میں دوبارہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔

احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے سماعت کی۔ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دیگر ملزمان میں خالد محمود چٹھہ، سلمان احمد، اسد علی، نعیم اقبال، محمد اصغر، آصف محمود راٹھور اور مظفر اقبال شامل ہیں۔اس موقع پر دو نئے شریک ملزمان کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرایا گیا، جس کے باعث تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ مستقل حاضری سے استثنیٰ کے باعث پرویز الٰہی کو آئندہ پیش ہونے کی ضرورت نہیں، ان کی نمائندہ عدالت میں ان کی جگہ ٹرائل کے لیے پیش ہوں گے۔