کراچی کی سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر وکیل صفائی نے ملزمہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروا دیا، جس کے بعد ملزمہ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جو کہ عدالت نے منظور کر لی۔عدالت نے اس کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ ملزمہ کی جانب سے مقدمے میں بریت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔آئندہ سماعت پر ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔