راولپنڈی:2کمسن بچیوں کے قاتل باپ کوسزائے موت

مجرم نے گھریلوناچاقی پربچیوں کوقتل،بیوی اوربھائی کوشدیدزخمی کردیاتھا
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)دوکم سن بچیوں کو قتل اور بیوی کو شدید زخمی کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم عثمان انور کو دو بار سزائے موت کا حکم سنادیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سنا یا۔تھانہ  آر اے بازار پولیس نے مجرم عثمان انور کے خلاف دو کم سن بچیوں کو تیز دھار  آلے سے قتل،بیوی اور سگے بھائی کو شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔مجرم نے گھریلو ناچاقی پر قتل اقدام قتل کی واردات کی، مجرم کے خلاف 15جولائی 2024 کو مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا، عدالت نے مقدمے میں دیگر2 ملزمان کوعدم ثبوت پر بری کردیا۔