رجانہ:ماں نے 2کمسن بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا

 چک نمبر 289 گ ب میں بچیوں کی شناخت ایمان اور دعا رفیق  کے نام سے ہوئی
ابتدائی طور پر واقعے کو بجلی کے جھٹکے سے موت قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی 
رجانہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ رجانہ کی حدود چک نمبر 289 گ ب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ماں نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ایف آئی آر کے مطابق جاں بحق بچیوں کی شناخت ایمان رفیق عمر سات سال اور دعا رفیق عمر چار سال کے نام سے ہوئی۔ یہ مقدمہ بچیوں کے والد محمد رفیق کے بیان پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور بچیوں کو آر ایچ سی رجانہ منتقل کیا، جہاں میڈیکل معائنے کے دوران گلے پر دباؤ کے واضح نشانات پائے گئے۔ ابتدائی طور پر واقعے کو بجلی کے جھٹکے سے موت قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی تاہم والد کے بیان کی روشنی میں پولیس نے ملزمہ والدہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔