سیشن جج نے وارث کوشازیہ کے قتل پرسزاسنادی ،مجرم جیل منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کی سیشن کورٹ نے سٹیج ڈانسر کے قتل کیس میں ملوث مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج چودھری شاہد امین نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے میں اٹھارہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔مجرم کیخلاف تھانہ اقبال ٹائون پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔مجرم پر سٹیج ڈانسر شازیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور اسکی دو بہنوں کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔عدالت نے تمام گواہوں کے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مجرم وارث کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ فیصلے کے بعد مجرم کو جیل منتقل کردیا گیا۔