بیٹی کونہرمیں پھینک کرمارنے والے باپ کوسزائے موت

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ماڈل کورٹ کے جج محمد ندیم سکھیرا ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت ،مجموعی طور پر 750000 روپے ہرجانے کا حکم سنادیا، نواحی گا ئوں 110 بارہ ایل کے قریب ملزم فہیم عبد آ نے اپنی دو بیٹیوں مقدس زہرا اور سویرا زہرا کو بیوی سے ناراضگی پر نہر میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا، جس کے نتیجہ میں 9سالہ مقدس زہرا ڈوب کر جاں بحق ہوگئی تھی، جبکہ دوسری بچی سویرا زہرا کو بچا لیا گیا تھا ،جس پر ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہوا تھا۔