بچی سے زیادتی، مجرم کوسزائے موت کاحکم

 اینٹیں لگنے سے بچی کی متاثرہ آنکھ کاعلاج سرکاری اخراجات پر کرنے کاحکم ،سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے فیصلہ سنا
لاہور (کورٹ رپورٹر، عدالتی رپورٹر )سیشن کورٹ لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کیس کی سماعت ، عدالت نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت ،5لاکھ جرمانے کا حکم سنا دیا۔عدالت نے بچی کی آنکھ ضائع کرنے اور زخمی کرنے پر مجرم کو 20 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا،ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے مجرم دلاور علی کو سزا کا حکم سنایا، درخواست میں یہ مو?قف اپنایا گیا کہ بچی کو اینٹیں ماری گئیں جس سے بچی کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی تھی، جج نے بچی کی آنکھ کا علاج سرکاری اخراجات پر کرنے کا حکم دے دیا،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حمیرا اعجاز نے شہادتیں پیش کیں۔ تھانہ نشتر کالونی میں2020میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ تمام تر شواہد موجود ہیں۔ 14گواہ پیش کئے گئے، عدالت نے سرکاری گواہان کی گواہی کی روشنی میں سزا کا حکم سنایا۔