لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کی 22 دسمبر سے 1150 لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی آن لائن ٹریننگ کا آغاز ہوگا ،دو سال بعد پروموشن لنک ٹریننگ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ٹریننگ نہ ہونے کے باعث اساتذہ کی پروموشنز التوا کا شکار تھیں۔پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے فیصلے کو سراہا ، آن لائن ٹریننگ سے ترقیوں کے عمل میں تیزی آنے کا امکان ہے۔ اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا، تعلیمی حلقوں میں اطمینان کا اظہار کیا گیاہے۔