لاہور(خصوصی رپورٹ) آن لائن ٹرانسفر کے منتظر ہزاروں اساتذہ مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں۔ شیڈول کیطابق ای ٹرانسفر کیلئے اپلائی کرنے والے اساتذہ کا میرٹ نہ بن سکا،ٹرانسفر کیلئے اپلائی کرنے والے اساتذہ کی ویری فکیشن کا عمل 30 ستمبر سے شروع ہونا تھا،محکمہ سکول ایجوکیشن کی سستی کے باعث تاحال اساتذہ کا انتخاب ہی نہ کیا جاسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک اساتذہ کا انتخاب نہیں ہوگا ویری فکیشن کا عمل شروع نہیں کیا جاسکتا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ تبادلوں کے آرڈرز کام جاری ہے ،جلد ویری فکیشن بھی شروع کردی جائے گی،اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر تک جاری کردیئے جائیں گے۔