ایک لاکھ پر ائمری اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ مشکل

اساتذہ کو ٹریننگ مکمل کرنے کیلئے 19 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی گئی 
لاہور (خصوصی رپورٹ )ایک لاکھ پر ائمری اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ مشکل ہوگئی ، ماڈیولز میں 3 سے 4 ویڈیوزدیکھ کر سوالات کے جواب دینا ہوتے ہیں۔ آدھا لیکچر سننے کے بعد ویڈیوز دوبارہ شروع ہوجاتی ہیں،تمام سوالات کے جواب حل کرنے کے بعد آن لائن پیپر سبمٹ نہیں ہوتا۔اساتذہ کو ٹریننگ مکمل کرنے کیلئے 19 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،پرائمری اساتذہ نے ویب سائٹ میں خامیاں فی الفور دور کرنے کا مطالبہ کردیا۔