لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ کے خلاف ڈولفن سکواڈ کی جانب سے یکے بعد دیگرے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے شیرا کوٹ اور سگیاں کے علاقوں میں سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 3 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک رائفل، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فیاض، مبین اور یٰسین کے نام سے ہوئی ہیجن میں سے ملزم مبین چوری، ڈکیتی اور گینگ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ، تھانہ مسلم ٹاؤن اور چوکی سگیاں کے حوالے کر دیا ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہر کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر اسلحہ کی ترسیل، نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں لایا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔