ڈولفن نے 4 مشکوک دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار ڈولفن سکواڈ نیکارروائی کرتے ہوئے 4 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 4 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیافرار ہونیکی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو مونی روڈ گورے خاں قبرستان کے قریب گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، 2 موبائل،1 پستول، گولیاں اورمیگزینز برآمد کر لئے گئے ملزمان امیر،عبداللہ،مزمل اور جاوید کو کارروائی کیلئے تھانہ داتا دربار کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہدکے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے