ملت پارک :ڈولفن سکواڈ نے 3 مشکوک دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشکوک ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو کھجور والی مسجد کے قریب گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل1 پستول، گولیاں اورمیگزینز برآمد کر لیاملزمان کا تعلق حافظ آباد سے ہے ملزمان عظیم، فضل، اورعلی کو مزیدقانونی کارروائی کے لیے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے 24/7 پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں شہری جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا ساتھ دیں