کاہنہ ڈولفن سکواڈ نے تین مشکوک دھر لئے

لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشکوک ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے، جس پر پولیس نے تعاقب کے بعد انہیں آصف ٹاؤن کے قریب گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان وکرم، راج اور عنصر کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، ایک پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے چوکی سبزی منڈی کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت پرعزم ہے اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔