آج موسم سرد ، بلو چستان کے چند اضلاع میں بارش

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بلو چستان کے چند اضلا ع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پنجاب و بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ پنجاب ، پختونخوااوربالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں دھند /سموگ چھائی رہی۔