اسلام آباد‘ لاہور‘ کراچی‘ کوئٹہ‘ پشاور (آئی ا ین پی) ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے موسم ایک بار پھر شدید سرد ہوگیا۔لاہور میں گزشتہ شب وقفے وقفے سے بادل برستے رہے۔بارش کے باعث لاہور میں موسم سرد ہوگیا جب کہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے، جس کے زیراثر ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔ ادھر حالیہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم ایک بار پھر شدید سرد ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا