لاہور (کرائم رپورٹر)بانی ریسکیو 1122 پاکستان ڈاکٹر رضوان نصیر نے بلو چستان سے تعلق رکھنے والے 87 ریسکیورز سے حلف لیا جنہوں نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں اپنی تربیت مکمل کی۔ انہوں نے ریسکیورز کو بنیادی ریسکیو تربیت کامیابی سے مکمل کرنے اور ایک جان بچانے والی سروس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ریسکیورز اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو ہنگامی صورتحال میں احساسِ تحفظ فراہم کریں گیبلو چستان کے ریسکیورز کی پاسنگ آ ئوٹ پریڈ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو 1122) لاہور میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی سینئر وزیر بلوچستان بخت محمد کاکڑ تھے۔ تقریب میں صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، بانی ریسکیو 1122 پاکستان ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان مجیب خان، ڈائریکٹر جنرل MERCبلوچستان،رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی، ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز، ڈائریکٹرز، سینئر افسران اور ریسکیورز کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سینئر صوبائی وزیر بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئیبلوچستان کے پاس آ ئوٹ ہونے والے ریسکیورز بالخصوص خواتین کو مبارکباد دی