بہار کے وزیراعلی کی جانب سے مسلم خاتون کی بیحرمتی کے خلاف آج پورے ملک میں احتجاج ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندووں کو مسائلِ کا سامنا ہے‘ بہار کے وزیراعلی کی جانب سے مسلم خاتون کی بیحرمتی کے خلاف آج پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہندوستان میں بہار کے وزیر اعلی نے ایک خاتون ڈاکٹر کا بے شرمی سے حجاب اتارنے کی کوشش کی اس معاملے کی مذمت کرنی چاہیئے تھی مگر کچھ بھارتی سیاستدانوں نے اسکی تائید کردی انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اس عمل کو ناپسندیدگی سے دیکھا گیا ہے اس حوالے سے آج جمعہ کو اس عمل کی مذمت کیساتھ عالمی اداروں کو باور کرایا جائے وہ دہشت گرد ریاست ہے انہوں نے کہا کہ اندرونی طور پر جو کچھ مسلمان، عیسائی، سکھ اور نچلی ذات کے ہندوؤں کیساتھ جو بھارت کررہا ہے ۔بیرونی طور پر بھارتی دہشت گردی آسٹریلیا میں واضح ہوگئی