انتہاپسند ہندووں کی جنونیت کیخلاف نہتی لڑکی ڈٹ گئی

شاہیلانگی کو مسلمانوں کا ساتھ دینے پر انتہا پسند ہندوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا کریک ڈائون، متعدد کشمیری گرفتا رکرلیے گئے 
 سرینگرآئی این پی )پہلگام فالس فلیگ کے بعد انتہا پسند ہندوئوں کا مسلمانوں پر تشدد اور انتشار بڑھنے لگا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق نینی تال میں انتہا پسند ہندوئوں نے مسلمانوں کی دکانوں کو توڑا اور لوٹ مار کی مگر پولیس خاموشی سے سارا معاملہ سامنے کھڑی دیکھتی رہی۔انتہا پسند ہندوں کی درندگی کے خلاف بھارتی شہری شاہیلہ نگی نے آواز اٹھائی اور ہجوم کے سامنے ڈٹ گئی، نہتی لڑکی دکانوں کو بچانے کی کوشش کرتی رہی۔شاہیلانگی کو مسلمانوں کا ساتھ دینے پر انتہا پسند ہندوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں مگر وہ بہادری سے ان شرپسندوں کیخلاف ڈٹ گئی۔ شاہیلانگی نے کہا کہ پہلگام میں جو ہوا اسے انتہا پسند ہندو ہتھیار بنا کر دنگا فساد کر رہے ہیں، انتہا پسند اپنی سوچ دیکھیے یہ تمہاری سوچ ہے جو تمھیں سڑکوں پر لے آئی، انتہا پسند ہندوئوں کا مقصد صرف مسلمانوں کو نقصان پہنچانا اور دنگا فساد کرنا ہے۔سچ بولنے پر مجھے انتہا پسند ہندوں کی طرف سے ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں، میں نہیں ڈروں گی کیوں کہ سچ کی طاقت میرے ساتھ ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کریک ڈائون کرکے متعدد کشمیری گرفتار کرلیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں 12سے زائدگھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی اور کالے قانون کے تحت پرامن کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا اور کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون اور دیگر آلات بھی قبضے میں لیے۔