پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، بھارت اس وقت ہمارے ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کر رہا ہے
جب بھی کوئی سانحہ پیش آیا، تمام مکاتبِ فکر کے علما ء متحد ہو کر سامنے آئے:کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی
اسلام آباد (آن لائن)کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انسانیت سے، پوری قوم اور تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو اتحاد اور یکجہتی سے ناکام بنایا جائے گا۔قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے قبل علامہ طاہر محمود اشرفی نے سانحہ ترلائی کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، جبکہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کے تمام اراکین کچھ دیر قبل پمز ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کر چکے ہیں، جہاں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام کی آنکھوں میں آنسو تھے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور ہمیں کوئی جدا نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی سانحہ پیش آیا، تمام مکاتبِ فکر کے علما متحد ہو کر سامنے آئے۔ دشمن نے دہشت پھیلانے کی کوشش کی مگر پوری قوم یکجا ہو گئی اور ہر شخص اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھا