امریکہ اور یورپ کو گوانتانامو میں قیدی کیوں نظر نہیں آتے: طاہر اشرفی

پاکستانی عدالتیں آزاد اور خود مختار  ، سول عدالتوں سے زیادہ فوجی عدالتیں آزاد فیصلے کرتی  ہیں
اگر کوئی سمجھتا ہے پاکستان کو بلیک میل کرے گا تو ہم اسے مسترد کرتے ہیں:چیئرمین علماء کونسل
  لاہور(خصوصی رپورٹر )چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے  امریکہ اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے، امریکہ کو عافیہ صدیقی کی قید نظر نہیں آتی، انسانی حقوق نظر نہیں آتے۔  نومنتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر برائے اسپیشل مشن رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  طاہر اشرفی نے کہا کہ فوجی عدالتیں بانی پی ٹی آئی کے دور سے چلی آرہی ہیں اور پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے اگر کوئی سمجھتا ہے پاکستان کو بلیک میل کرے گا تو ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں، سول عدالتوں سے زیادہ فوجی عدالتیں آزاد فیصلے کرتی ہیں، مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے معاملہ حل ہو جائے گا، اگلے ہفتے کل جماعتی کانفرنس کرینگے اس میں مولانا فضل الرحمان کو مدعو کریں گے۔