5 مدارس بورڈز وزارت صنعت اور سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن چاہتے ہیں تو کر دی جائے:حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان علماء￿  کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے  انہیں مدارس رجسٹریشن کے دو نظام بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 15 مدارس بورڈز میں سے 10 بورڈ کو وزارت تعلیم میں رجسٹریشن پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔ اگر 5 مدارس بورڈز وزارت صنعت اور سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن چاہتے ہیں تو کر دی جائے، حکومت مدارس سے متعلق قانون یا ترمیم پر تمام مدارس کے بورڈز کو اعتماد میں لے۔