اسلام آباد(آن لائن) ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن پر ووٹ کی ویڈیو بنانان لیگی نومنتخب سینیٹر عابد شیر علی کو مہنگا پڑ گیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ قانون کے مطابق ووٹ کو ظاہر کرنے اور ویڈیو بنانا قانون کے مطابق جرم ہے، نتائج بھگتنا ہونگے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں پی پی 116 میں انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے معاملے پرن لیگ کے عابد شیر علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عابد شیر علی نے کہاکہ کیا میں بول سکتا ہوں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے عابد شیر علی کو بولنے سے روکتے ہوئے کہاکہ اگلی تاریخ پر دلائل دیں۔ اس موقع پر کیس کی سماعت چھ جنوری تک ملتوی کردی۔