اسلام آباد(آئی این پی )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی امیدوار نعیم حیدر پنجھوتھا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو تو میرے گھر سے بھی ووٹ ملا ہوا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے خلاف نوٹس پر سماعت کے دوران ان کے وکیل علی بخاری اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے وکلا سے بدسلوکی کا چیف الیکشن کمشنر سے شکوہ کیا، جس پر سکندر سلطان راجہ نے جواب دیا کہ وکلا کے ساتھ اگر بدسلوکی ہوئی تو میں معذرت کرتا ہوں، اسی دوران نعیم حیدر پنجوتھا کو مخاطب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو کون روک سکتا ہے، آپ کو تو میرے گھر سے بھی ووٹ ملا ہوا ہے