معاہدہ نہ کرنے پر تہران کو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں:ٹرمپ

اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا:امریکی صدر
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی ہے کہ اگر ایران رواں ہفتے پیش آنے والے فلائی دبئی واقعہ سے منسلک پایا گیا تو تہران کو بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا۔موجودہ کشیدگی بہت جلد ختم ہو جائے گی، تاہم تہران کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ٹیکساس میں گفتگو کرتے ہوئے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ کرنے والے شریک پائلٹ کو ایران سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور مبینہ طور پر واقعہ میں ملوث پائلٹ کا ایران سے تعلق ہو سکتا ہے