عوام روٹھ کر بیٹھ جائیں گے تو پھر مسئلہ جلسے، جلوس اور احتجاج سے حل نہیں ہو گا:جسٹس (ر) غلام مصطفی
مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہا ہے مظفر آباد میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے الیکشن میں عوام ووٹ پول کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔غلام مصطفی مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام روٹھ کر بیٹھ جائیں گے تو پھر مسئلہ جلسے، جلوس اور احتجاج سے حل نہیں ہو گا۔کہ سندھ، بلوچستان، کے پی، پنجاب اور گلگت بلتستان سے بھی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کسی کی ہدایت یا ڈکٹیشن پر کام نہیں کرتا، الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔ ہارنے والے اکثر دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں، یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا مشکل ترین انتخاب ہے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو تشدد کے راستے کے بجائے ووٹ سے تبدیلی لائیں۔