نکے تھانیدار کا پیشی پر آئے ملزمان پرتشدد

کینٹ کچہری پیشی پر آئے ملزمان کو سب انسپکٹر اسرار نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھائونی کے علاقے کینٹ کچہری پیشی پر آئے ملزمان کو سب انسپکٹر نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی چھائونی کے علاقے کینٹ کچہری پیشی پر آئے ملزمان کو سب انسپکٹر اسرار نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق متاثرہ شہری زوالفقار کی مدعیت میں نامزد ملزم اسرار، زوہیب، عبد اللہ، ہادی، عمر اور 3سے4 نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔