پیشی پر آئے شوہر کو آئس دینی بیوی کو مہنگی پڑی

 ملزم بشیر کو بخشی خانہ سے عدالت جاتے راحیلہ نے ڈبی دی،مقدمہ درج 
قصور(خصوصی رپورٹ ) پیشی کیلئے عدالت میں آنے والے شوہر کو آئس دینے والی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،بتایاگیاہے کہ پولیس لائن قصور میں تعینات سب انسپکٹر خضرحیات نے پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور میں مقدمہ درج کروایاکہ ملزم بشیر کو بخشی خانہ سے نکلوا کر عدالت میں لے جارہے تھے جہاں پر اْس کی بیوی راحیلہ نے اْس کو ایک ڈبی دی جس میں 100گرام آئس موجود تھی جسے موقع پر قابو کرلیاگیا۔