اہلکار اے ایس آئی غافر نوید نے نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے خاتون کی کار کو ٹکر ماردی تھی
اہلکار نے خاتون کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے پانچ لاکھ روپے ادا کر دیے
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں محکمانہ احتساب کی مثال قائم کرتے ہوئے جیل روڈ پر خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے اور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں پولیس اہلکار اے ایس آئی غافر نوید کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس کے مطابق اہلکار پر تیز رفتاری، غفلت اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزامات ہیں۔ اے ایس آئی غافر نوید جوڈیشل ونگ میں تعینات تھاپولیس اہلکار نے خاتون کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے پانچ لاکھ روپے ادا کر دیے، جس کے بعد فریقین کے درمیان معاملہ باہمی رضامندی سے طے پا گیا۔ تاہم، معاملہ طے ہونے کے باوجود اہلکار کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری رہے گی۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور واقعے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کر رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ وردی قانون سے بالاتر ہونے کا اختیار نہیں