راجن پور: پولیس وین اور ٹرک میں تصادم، 2 اہلکار شہید، 2زخمی

 پولیس پارٹی منشیات فروشوں کے تعاقب میں جا رہی تھی کہ حادثے کاشکار ہوگئی ،ترجمان پنجاب پولیس
 راجن پور(آئی این پی )راجن پور میں پولیس وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید جبکہ 2زخمی ہو گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس پارٹی شراب کی ترسیل کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے تعاقب میں جا رہی تھی کہ انڈس ہائی وے روڈ کھیتران پمپ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں دو پولیس اہلکار عطا اللہ اور محمد کاشف شہید جبکہ سب انسپکٹر ذیشان اور کانسٹیبل غلام محمد زخمی ہو گئے، پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔