تیز رفتار کار کی ٹکر، 1ہلاک ،2زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر1 شخص ہلاک 2افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق سندر شاہ کام فلائی اوور کنال روڈ بحریہ ٹاؤن کی طرف جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ پیش آیا تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں اور سڑک کنارے لگی پھل والی ریڑھیوں کو کچل دیاریسکیو اہلکار زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دے رہے ہیں ٹریفک حادثہ میں 25سالہ غلام جاں بحق ہوگیاجبکہ دو افراد 28سالہ امیر اور 24سالہ شاہد شدید زخمی ہوگئے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دی ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئیجناح ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی