لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بدنام زمانہ ہیروئن فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بدنام زمانہ ہیروئن فروش کو گرفتار کر لیا۔ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں، مارکیٹوں اور بازاروں، میں ہیروئن فروخت کرتے تھے،ملزمان انعام اللہ اور احتشام سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 2 ہزار 30 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ملزمان انعام اللہ اور احتشام کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔