تعلیمی اداروں ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو بیچنے کا اعتراف
: لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او مصطفی آباد شبیہ رضا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ مشہور بدنام زمانہ 2منشیات فروش عابد اور علی رضا کومنشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم عابد اور علی رضا سے1 کلو سے زائد چراس اور200 گرام آئس برآمد کر لی گئی ،ایس ایچ او مصطفی آباد شبیہ رضا کے مطابق ملزمان کا تعلیمی اداروں ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشییات بیچنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او مصطفی آباد شبیہ رضا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی