ملزم گارڈن ٹاؤن، مدینہ چوک، واپڈا ٹاؤن اور اسلام پورہ سے پکڑیگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بہاولنگر اور لاہور پولیس کو چوری کے مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، ای پولیس ایپ کے ذریعے ریکارڈ کی جانچ پر ملزمان مختلف مقدمات میں اشتہاری پائے گئے۔ ملزمان کو گارڈن ٹاؤن، مدینہ چوک، واپڈا ٹاؤن اور اسلام پورہ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیاگرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور میں روپوش تھے۔ گرفتار ملزمان میں ثمر، حیدر نظام اور نعیم شامل ہیں جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گارڈن ٹاؤن، اسلام پورہ، نواب ٹاؤن اور لاری اڈا کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اشتہاری ملزمان اور عادی مجرمان کے خلاف اپنی کارروائیاں بدستور جاری رکھے گا۔